Friday, 30 June 2017

فلم ’’پروجیکٹ غازی‘‘ پاکستانی سنیما میں نئی تاریخ رقم کرے گی، سائرہ شہروز


کراچی: 
اداکارہ سائرہ شہروز کا کہنا ہے کہ ’’پروجیکٹ غازی‘‘ جو کہ پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ہے، یہ فلم پاکستانی سینما میں نئی تاریخ رقم کرے گی۔

اداکارہ سائرہ شہروزآجکل فلم ’’پروجیکٹ غازی‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جو کہ پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ہے، اپنی فلم سے متعلق ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اس فلم کا حصہ نہ بنتی تو افسوس ہوتا، یہ فلم پاکستانی سینما میں نئی تاریخ رقم کرے گی، یوں تو ہر فلم میں کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہتا ہے لیکن اس فلم میں نئے تجربات کرنے کا موقع ملا، جو کہ میرے کیرئیر میں آگے تک ساتھ رہیں گے۔
واضح رہے کہ پروجیکٹ غازی، سائنس فکشن کی طرز پر مبنی فلم ہے، جس کی ہدایات نادر شاہ نے دی ہیں، یہ بطور ہدایت کار ان کی پہلی فلم ہوگی، فلم کے پروڈیوسر محمد علی رضا ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں سائرہ شہروز، شہریار منور، ہمایوں سعید مرکزی کردار، عدنان جعفر منفی کردار جب کہ طلعت حسین، عامر قریشی ودیگر معاون کرداروں میں نظر آئیں گے۔
سائرہ نے کہا کہ فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہوں جس کی جھلک ٹریلر میں بھی نمایاں ہے، فلم  میں میرے کردار کا نام سارہ افتخار ہے جو کہ میڈیکل سائنسدان ہے اورایک پروجیکٹ کی تحقیقات کرتے ہوئے فلم کی کہانی کو آگے لے کر چلتی ہیں، اس فلم میں ایکشن کرنے کا موقع ملا جو کہ میرے لیے انتہائی خوشگوار تجربہ تھا، مجھے فلم میں ہیل والے جوتے پہنا کر ایکشن کروایا۔

اداکارہ نے کہا کہ ہالی ووڈ کی سپر ہیروز فلم دیکھ کر ہمیشہ چونکتی اور سوچ میں پڑ جاتی تھی کہ وہ کس طرح اتنی شاندار فلمیں بنا لیتے ہیں، پاکستان میں چونکہ فلم انڈسٹری احیاء کے مراحل طے کررہی ہے لیکن پاکستانی فلم شائقین کی ایک بڑی تعداد سپر ہیروز فلموں کو پسند کرتے ہیں جو کہ ہمارے یہاں نہیں بنتی، اس پس منظر میں فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسر داد کے اصل حقدار ہیں کہ انھوں نے روایتی فلموں کے بجائے پاکستانی ماتکیٹ کو دیکھتے ہوئے فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔
سائرہ نے کہا کہ امید کرتی ہوں کہ فلم شائقین کو ہماری یہ کوشش پسند آئے گی اگر یہ فلم کامیاب ہوگئی تو دیگر فلمساز بھی اس طرح کی فلمیں بنانے کی ہمت پکڑیں گے، ناقدین اور شائقین فلم کو مثبت منفی دونوں طرح کے تاثرات دیتے ہیں لیکن ایک فنکار کو اس سے متاثر نہیں ہونا چاہیے بلکہ اپنے فن پر توجہ دینی چاہیے۔
یاد رہے کہ فلم پروجیکٹ غازی رواں ماہ 14 جولائی کو پاکستان بھر کے سینما گھروں کی رونق بڑھائے گی۔

نوازالدین صدیقی بچپن میں پیسوں کیلئے کیا کرتے تھے؟

ممبئی: 
بالی ووڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی کو رقص سے کوئی شغف نہیں لیکن وہ بچپن میں ڈانس  کرکے پیسے جمع کرتے تھے اور لوگوں کو تفریح فراہم کرتے تھے۔

رقص کو بالی ووڈ فلموں میں بہت اہمیت حاصل ہے یہاں تک کہ گانوں اور ڈانس کے بغیر کسی بھی بھارتی فلم کا کامیاب ہونا ناممکن ہے لیکن رئیس، بجرنگی بھائی جان اور کک میں بہترین اداکاری سے مداحوں سمیت بالی ووڈ کے ہدایت کار وپروڈیوسرز کو اپنا دیوانہ بنانے والے اداکار نوازالدین صدیقی کو رقص میں بالکل مہارت حاصل نہیں ہے، وہ کئی باراس بات کا اعتراف کا کرچکے ہیں کہ انہیں ڈانس کرنا بالکل بھی نہیں آتا، تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن میں شادی کی تقریبات میں ڈانس کرکے لوگوں سے دو یا تین روپے معاوضہ وصول کرتے تھے اور ان پیسوں سے اپنی ضروریات پوری کرتے تھے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق نوازالدین صدیقی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ اورا ن کے دوست اپنے علاقے میں ہونے والی تمام شادیوں میں شرکت کرتے تھے تاکہ زیادہ سے زیادہ پیسے جمع کرسکیں، اس زمانے میں دو اور تین روپے بہت بڑی رقم ہوا کرتی تھی جسے حاصل کرکے ہم سب بہت خوش ہوتے تھے اور ہماری بہت ساری ضروریات ان پیسوں سے پوری ہوجایا کرتی تھیں۔
واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی ان دنوں ہدایت کارصابرخان کی فلم ’’منامائیکل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں ان کے ساتھ ٹائیگرشروف اورندھی اگروال مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے اس فلم کیلئے نوازالدین صدیقی نے خصوصی طورپرڈانس کی تربیت حاصل کی ہے، فلم 21 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

شاہ رخ خان کی بہن ذہنی مریضہ کیسے بنیں؟

ممبئی: 
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے تو پوری دنیا ہی واقف ہے لیکن بہت کم لوگ ان کی بڑی بہنشہناز لالا رخ سے واقف ہیں جو اپنی بیماری کی وجہ سے بہت کم منظر عام پر آتی ہیں۔ 

بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان آئے دن خبروں کی زینت بنےرہتے ہیں اور ان کے مداح نہ صرف انہیں بحیثٰت اداکار جانتے ہیں بلکہ کرکٹ سے ان کی دلچسپی  اور آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی مالک کی حیثیت سے بھی وہ زیر بحث رہتے ہیں، یہی نہیں کنگ خان کی شہرت کی وجہ سے ان کی بیوی اور تینوں بچے بھی دنیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں تاہم بہت کم لوگ ان کی بہن شہناز لالا رخ سے واقف ہیں۔



شہناز لالہ رخ خان اپنے بھائی کنگ خان سے 6 سال بڑی ہیں اور وہ انہیں کے ساتھ رہتی ہیں مگر وہمیڈیا سمیت ہر قسم کے ایونٹس سے دور رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں کوئی نہیں جانتا جب کہ ان کے منظر عام پر نہ آنے کی وجہ ان کی بیماری بھی ہے جس سے وہ والد کے وفات کے بعد سے پیچھا چھڑانے میں ناکام رہی ہیں۔ کنگ خان کے والد کے انتقال ہوتے ہی شہناز صدمے سے دوچار ہوگئی تھی جس سے وہ اب تک نہیں سنبھل سکی ہیں۔


اپنے انٹریوز میں شاہ رخ خان یہ بات واضح کرچکے ہیں والد کے انتقال کے وقت شہناز گھر پر نہیں تھی اس لیے وہ اس بات سے لاعلم تھی لیکن جیسے ہی وہ گھر آئیں اور والد کی لاش دیکھی تو انہیں ایک گہرا صدمہ لگا جس سے وہ ذہنی توازن کھو بیٹھی اور آج تک اس سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکی جب کہ وہ انہیں کئی بار علاج کے لیے بیرون ملک بھی لے جاچکے ہیں۔

میرے بچوں کے ساتھ مناسب سلوک کیا جائے، شاہ رخ کی میڈیا کو تنبیہ


ممبئی: 
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی میڈیا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پران کے بچوں کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جائے۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے مداح پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں جو اپنے پسندیدہ اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے گھنٹوں قطار میں کھڑے رہتے ہیں بہترین اداکار ہونے کے ساتھ شاہ رخ محبت کرنے والے باپ بھی ہیں جو اپنے بچوں کو بے انتہا چاہتے ہیں اور ہر وقت ان کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں  اور انہیں کسی مشکل یا پریشانی میں دیکھ کر تڑپ اٹھتے ہیں، حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر میرے بچوں کے ساتھ مناسب سلوک کیا جائے اور ان کی زیادہ تصاویر نہ لی جائیں کیونکہ میڈیا کے اس عمل سے وہ پریشان ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کا کنگ ہونے کی وجہ سے شاہ رخ کے بچوں کو بھی کسی اسٹار کی طرح ہی ٹریٹ کیا جاتا ہے، عوامی مقامات پر میڈیا نمائندے ان سے بالکل ویسا ہی رویہ اختیارکرتے ہیں جیسا کسی سپر اسٹار کے ساتھ کیا جاتا ہے اور بنا اجازت ان کی تصاویر لینا شروع کردیتے ہیں۔
حال ہی میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ایک ویڈیو منظرعام پرآتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ لفٹ کا انتظار کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں جبکہ میڈیا نمائندے مسلسل ان کی تصاویر کھینچے جارہے ہیں صحافیوں کے اس عمل سے سہانا پریشان ہوکر ادھرادھر گھومنا شروع کردیتی ہیں، لہٰذا شاہ رخ خان نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بچوں کی تصاویر کھینچ کر انہیں عوامی مقامات پرعجیب صورتحال سے دوچار نہ کریں۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں امتیاز علی کی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

میری زندگی انتہائی ’’بورنگ‘‘ ہے، شاہ رخ خان



ممبئی: 
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کو ’’بورنگ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دوسرے اداکاروں کی طرح میری زندگی دلچسپ اور متنازع نہیں ہے اس لئے لوگوں کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہو گی۔

شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور بہترین اداکار ہونے کے ساتھ وہ انتہائی دلچسپ شخصیت کے مالک بھی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ کا ’’کنگ‘‘ بننے کیلئے بے تحاشہ محنت کی ہے، فلموں کے بادشاہ کی زندگی بھی حقیقت میں ایک فلم ہی ہے جس میں کئی ڈرامائی موڑ ہیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی کو ’’بورنگ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو اس میں بالکل بھی دلچسپی محسوس نہیں ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں ان دنوں معروف شخصیات کی سوانح حیات پر کتاب لکھنے یا ان کی زندگیوں پر فلمیں بنانے کا رجحان تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے، بالی ووڈ میں اب تک مشہور شخصیات کی زندگیوں پر کئی فلمیں بنی ہیں جن میں ایم ایس دھونی، اظہرالدین، سچن ٹنڈولکر، ملکھا سنگھ اور سنجے دت شامل ہیں لیکن شاہ رخ خان نے اپنی سوانح حیات پر فلم بنانے کے حوالے سے کہا ہے کہ میری زندگی دوسرے اداکاروں کی طرح دلچسپ ہے اور نہ ہی متنازع، لہٰذا میری زندگی پر بنائی جانے والی فلم نہایت بورنگ ہو گی اور لوگوں کو اسے دیکھنے میں بالکل بھی مزہ نہیں آئے گا۔ ساتھ ہی سپر اسٹار نے کہا کہ کچھ لوگ مجھے جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے، میری زندگی کے بہت سے ایسے واقعات ہیں جن کے بارے میں صرف مجھے معلوم ہے؛ لہٰذا اگر میں خود اپنی زندگی کو کاغذ پر اتاروں تو یہ واقعی دلچسپ ہو جائے گی، لیکن فی الحال میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں شامل ہوئے پورے 25 برس ہو گئے ہیں، انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز 1992 میں فلم ’’دیوانہ‘‘ سے کیا اور اپنی پہلی ہی فلم سے شہرت حاصل کرنے والے کنگ خان اب تک 80 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے سب سے مہنگے اور سب سے زیادہ ایوارڈز وصول کرنے والے اداکاروں میں بھی ہوتا ہے، انہوں نے 14 فلم فیئراور پدماشیری ایوارڈ کے علاوہ بھی متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

اجے دیوگن کی وجہ سے آج تک ’’سنگل‘‘ ہوں



ممبئی: معروف بالی ووڈ داکارہ تبو نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ اداکار اجے دیوگن کو قرار دے دیا۔ کہتی ہیں اجے کی وجہ سے آج تک سنگل ہوں اور شادی نہیں ہو پائی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی اخبار کو انٹرویو میں 45 سالہ اداکارہ نے اپنی شادی اب تک نہ ہونے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔ تبو کے مطابق جب میں نوجوان تھی تو اجے دیوگن اور میرے ایک كزن مجھ پر گہری نظر رکھتے تھے۔ اجے میرے کزن سمیر کے پڑوسی تھے اور دونوں میں بہت اچھی دوستی تھی،  اگرکوئی لڑکا  مجھ سے بات چیت کرتا نظر آتا تھا تو یہ اسے مارنے کی دھمکیاں دینے لگتے تھے۔ آج اگر میں سنگل ہوں تو اس کی وجہ اجے دیوگن کی غنڈہ گردی ہے۔
انٹرویو میں تبو نے مزید کہا کہ اجےمیرا بہت خیال رکھتے ہیں لیکن اب وہ میرے لیےدولہا تلاش کریں۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ کاجول کے ساتھ شادی کرنے والے اجے دیوگن اور تبو کی  پہلی فلم ’’وجے پتھ ‘‘ تھی۔ 1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو نغمہ ’’رک رک رک، ارے بابا رک‘‘ اس زمانے میں بے حد مشہور ہوا تھا۔
اس جوڑی نے وجے پتھ کے بعد 2015 میں فلم ’’دریشام ‘‘میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اب ’’گول مال 4‘‘ میں دونوں پھر ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

تبو نے مزید کہا کہ طویل عرصے سے میں ہلکی پھلکی  فلمیں کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میری ماں رونے دھونے والی فلموں سے تنگ آ چکی ہیں۔ بہت سے لوگ  کہتےہیں کہ مجھے ’’بیوی نمبر ون‘‘ اور ’’ہیرا پھیری‘‘جیسی فلمیں کرنی چاہئیں۔

سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 5 افراد دم توڑ گئے، تعداد 189 ہوگئی

ملتان : سانحہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے کے بعد آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونیوالے مزید 5 افراد دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 189 تک پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ میں جھلس کر زخمی ہونے والے مزید 5 افراد دوران علاج چل بسے، مرنے والوں میں 24 سالہ محمد شہزاد ولد عتیق حسین، 7 سالہ آصف ولد فیاض اور 19 سالہ راشد ولد کریم بخش نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ میں زیر علاج تھے۔


ذرائع کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑنے والے افراد کی تعداد 30 ہوگئی جبکہ حادثہ میں مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 189 ہوگئی ہے۔

نشتر اسپتال برن یونٹ میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے 64 افراد علاج کیلئے لائے گئے 
تھے جن میں سے 39 افراد دم توڑ چکے ہیں جبکہ 25 افراد اب بھی زیرعلاج ہیں۔
نشتر اسپتال برن یونٹ میں دم توڑنے والے افراد کی نعشیں تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقہ احمد پور شرقیہ روانہ کردی گئی ہیں۔ 

Thursday, 29 June 2017

ایکشن، رومانویت سے بھرپور فلم مہرانساء وی لب یو نمائش کیلئے پیش

کراچی : ایکشن اور رومانویت سے بھر پور پاکستانی فلم مہر انساء وی لب یو نمائش کے پیش کردی گئی ۔
پاکستانی فلم مہر انساء وی لب یو کا پریمئیر کراچی کے نیوپلکس سنیما میں منعقد کیا گیا جہاں فلم کی کاسٹ اور شوبز ستاروں کی موجودگی نے فلم کے پریمئیر کو چار چاند لگا دیئے۔ فلم رونگ نمبر کے بعد ہدایتکار یاسر نواز اور اداکار دانش تیمور کے اشتراک سے بننے والی یہ دوسری فلم ہے، فلم میں مرکزی کردار دانش تیمور اور فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ ثنا جاوید نے نبھایا ہے


یہ فلم رومانوی کامیڈی کہانی پر مبنی ہے،کہانی کے ابتداء میں مزاح کا تڑکا لگایا گیا، فلم کے گانوں میں بالی فلموں کی جھلک بھی دیکھائی دی گئی، فلم کے گانوں کی عکس بندی رومانوی انداز میں برفیلے پہاڑوں پر کی گئی جس نے بالی ووڈ فلموں کی یاد تازہ کردی، گانوں کی شاعری بھی لاجواب تھی جس کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ  فلم کے گانے بھارت کے مشہور شاعر گلزار نے لکھے ہیں انہوں نے پہلی بار پاکستانی فلم شاعری کی ہے


دانش تمیور (علی ) کا کردار ایک ایسے پاکستانی کا دیکھایا گیا ہے جو کئی سالوں بعد چین سے وطن واپس آتا ہے اور اپنی بچپن کی محبت کو پانے کا خواہش مند ہوتا ہےساتھ  شہر کے شور شرابے کو پرسکون فضاء میں تبدیل کرنے کی بات کرتا ہے، فلم میں دانش تیمور کا جذباتی انداز بھی دیکھایا گیا، فلم میں اداکار جاوید شیخ کو علی والد کے کردار میں دیکھایا گیا جو اپنے بیٹے کی جدوجہد میں ہر لمحہ اسکے ساتھ کھڑا رہتا ہے

اداکارہ ثناء جاوید کا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جو شمالی علاقے کے دلفریب ، دلکش اور پُرسکون فضاء میں رہنے والی شرمیلی لڑکی کا ہے جو کراچی شہر کے شور شرابے، گندگی اور ہنگامے کے باعث خوفزدہ رہنے لگتی ہے اور ذہنی دباؤ کے شکار ہوجاتی ہے جس کے باعث نئے جوڑے کو اولاد کی پیدائش میں مشکلات کو سامنا ہوتا ہے ، اہلیہ کے ذہنی سکون کی خاطر علی اپنے محلے میں تبدیلی کے لیے آواز بلند کرتا ہے جس میں محلے کے رہنے والے افراد بھرپور انداز میں اسکا ساتھ دیتے ہیں۔

فلم میں ایک ایسا سیاسی کردار بھی دیکھایا گیا جو کرپشن اور اپنے سیاسی اثرو رسوخ کے
 خاطر علی اور مہر انساء کے فلیٹ کو کوڑیوں کے دام خریدنے کیلئے مقامی غنڈوں کی مدد لیتا ہے۔
فلم کا سب اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں پرانی روایت کو توڑ نوجوان نسل کی جانب سے تبدیلی ، ماحول کو صاف اور پُرسکون بنانے کی بات گئی جبکہ فلم میں شاندار سیٹ بھی بنایا گیا جس میں پورا محلہ ایک سیٹ بنایا گی

اداکار رنبیر کپور نے اداکارہ کترینہ کیف سے علیحدگی کی وجہ بتا دی



ممبئی: بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے اداکار کترینا کیف سے علیحدگی کی وجہ ان کے منفی رویے کو قرار دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنی سابقہ دوست کترینہ کیف کے ساتھ تعلقات ختم کرنے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی میں مزید منفی رویہ برداشت نہیں کرسکتا تھا لہٰذا اس رشتے کو ختم کرنے میں ہی عافیت جانی۔
اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے طویل قربت کے بعد اچانک ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، دونوں اداکاروں کے درمیان حالات اتنے کشیدہ ہو گئے تھے کہ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے سے بھی صاف انکار کر دیا تھا لیکن اب دونوں طویل عرصے بعد فلم "جگا جاسوس" کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک بار پھر ساتھ ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
اس موقع سے فائدہ اٹھا کر میڈیا نے رنبیر سے ان کے تلخ ماضی کے بارے میں سوالات پوچھتے ہوئے کترینہ کے ساتھ علیحدگی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی، پہلے تو رنبیر نے میڈیا کے سوالات کو نظر انداز کیا، پھر انہوں نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میرے اور کترینہ کے درمیان معاملات اس حد تک خراب ہو چکے تھے کہ میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اب اس رشتے کو مزید آگے نہیں بڑھانا۔
رنبیر نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں مزید منفی رویہ برداشت نہیں کرسکتا تھا اس لئے یہ رشتہ ختم کرنے میں ہی عافیت جانی تاہم کسی کے ساتھ تعلق قائم کرنا یا علیحدگی اختیار کرنا زندگی کا حصہ ہے اور ہمیں اسی کے ساتھ جینا ہے، مجھے نہیں معلوم ہماری علیحدگی کے بارے میں میڈیا پر کیا لکھا گیا اورمیں جاننا بھی نہیں چاہتا۔

واضح رہے کہ ہدایت کار انوراگ باسو کی فلم "جگا جاسوس" میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں تاہم یہ فلم دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ آخری فلم ہو سکتی ہے کیونکہ ایک انٹرویو کے دوران کترینہ نے رنبیر کے ساتھ مزید کام کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ 

اکشے کمار کی بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

 
ممبئی : بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بیٹے آروو کے ساتھ تازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ٹویٹر پر جاری تصویر میں باپ اور بیٹے کا پیار اور گہرا تعلق واضح دکھائی دے رہا ہے

کشے کمار نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ایک کھلے ایریا میں بینچ پر بیٹھے ہیں، تصویر میں باپ بیٹے کے درمیان محبت اور گہرات تعلق ثابت نظر آرہا ہے


Analysis: A shot-in-the-foot Eid

Analysis: A shot-in-the-foot Eid



Filmmaking in Pakistan is in its initial stages, no matter what filmmakers say about the revival of film industry in the country. Apart from a few knowledgeable people in the country, others have no idea about how the business of films works in this part of the world. That’s one of the main reasons why this Eid is all set to be the worst in recent years as people with no knowledge were trusted with making films, and they failed to deliver.
One must quote the director of Yalghar Dr Hassan Waqas Rana who declared that his film would stand against any venture from abroad and that’s the spirit we need to admire. He didn’t have any issues with the release of Tubelight as he had complete faith in his own product, something others don’t. The decision to not release Tubelight in Pakistan has damaged the business and the over-patriotic people should be blamed for this ill-thought suggestion. Let me explain why.
Two years back when Bin Roye and Wrong No. were released, they had to face stiff competition from Salman Khan’s Bajrangi Bhaijan. Thankfully, Bajrangi Bhaijan became a huge hit all over the world and people thronged to watch Sallu bhai in action. Those who didn’t get the ticket stayed back and watched either Bin Roye or Wrong No. as none of the cast members of both films (excluding may be Mahira Khan and Humayun Saeed) had the ‘pull-factor’ of Salman Khan. All three films were declared winners and everyone went home a happy man. The cinema industry also got a boost due to this sudden rise in business, which continued till the cinema owners decided to ban Indian films because of Uri attack.
Fast forward to 2017 when the cinema industry is in its worst phase due to that self-imposed ban as well as bad quality films produced in the first five months. Some highly intelligent people met before Ramazan and decided to ban Salman Khan’s Tubelight because in their minds, if the film got released, it will cut down the business of Yalghar and/or Mehrunisa V Lub U. What they didn’t anticipate was the fact that a Pakistani film can pull just a few people on Eid day whereas a Salman Khan film – no matter how bad – pulls every Salman Khan fan. The statement by Yalghar-star Shaan regarding the length of his role didn’t go down well with the audience – hence the advance booking was at its all-time low.
Mehrunisa V Lub U also failed to attract audience because all pre-release reviews (except one) bashed the film for its vulgar script, nonsensical dialogues and below average acting. Yes there was a message but that came very late in the film, when half of the audience would have left or would be sleeping. It’s only for the frontbenchers that too at single screen cinemas because the kind of ‘stage humour’ in the film is the reason no one goes to theatre anymore.
The English films are there too but one of them – Pirates of the Caribbean: Dead Man Tells No Tales – was declared a flop when it was released a month back internationally. Same is the case with the fifth installment of Transformers that hasn’t done well at the Box Office. Baby Driver, the film with the most impressive trailer, would be released on Wednesday while the release of Cars 3 has been pushed forward as well. Kids will throng the cinemas for Despicable Me 3 and may be Wonder Woman that was the highest-grossing film in Ramazan. Tom Cruise will greet the audience with The Mummy, which is possibly his worst film ever but as he says, ‘Desperate Times, Desperate Measures’. The moral of the story is that one shouldn’t play God even if it means for cinema business because you never know which film might hit, or might miss at the box office....

Pakistani celebrities felicitate Eid-ul-Fitr wishes..

Eid-ul-Fitr is being celebrated across the world with religious fervour and zeal and faithful are felicitating the Ummah on the auspicious occasion.
Pakistani celebrities also took to the micro-blogging website to wish everyone Happy Eid Mubarak.

Bollywood actor Shahid Kapoor’s wife Mira Rajput is all set to launch friend and nutritionist Pooja Makhija’s next book titled “Eat. Delete. Junior” based on balanced nutrition for children.



Earlier, Kareena has been approached to write a book on shattering every conventional thing associated with pregnancy in India. 

 Initially, Mira was busy nursing her dearest daughter post which she decided to get back to her routine and to a fitness regime for healthy and steady weight loss.

Pooja felt Mira was the ideal one to launch her book based on child nutrition from birth to young adulthood. “It lays special emphasis on lactation specific diets as well, a topic that is usually not given much importance, thus roping in Mira seemed an obvious choice,” said a source.
Mira, who will be launching the book at a press conference soon, will also talk about the challenges new mothers face introducing foods to their children as well as sustaining a balanced diet, thereby sharing some personal experiences as well.
Mira had earlier said, “I am a homemaker and wear that label with pride. I had a tough pregnancy. I went through those five months of difficult times to bring our daughter into this world. Now I want to spend every moment that I can with her. I think that there are some set of responsibilities on my plate and I feel at my age, I have a lot more energy. I have my future ahead of me, I can finish all my responsibilities and I have nothing in my way. I can raise my daughter, I can be a good wife and I can set my house the way I like. I love being at home and love my child.

Watch: Tiger Shroff launches Hindi trailer of ‘Spider-Man: Homecoming’

The Hindi trailer of ‘Spider-Man: Homecoming’ has been released in which bollywood actor Tiger Shroff lends his voice. The actor dub his voice for Spiderman.



The actor, who is a huge fan of Spider-Man, expressed his excitement to be a part of the famous franchise. He said, “It is like my childhood dream come true because I have been a big fan of many superheroes, especially Spider-Man. This is actually my half dream come true, I really want to be Spider-Man one day, this is one step closer.”



Meanwhile, Spider-Man Homecoming had its premiere in New York City’s Times Square, where the cast of the film had loads of fun with kids. In fact, for the promotions of the film, the makers shot a small video at a cafe in which Spider-man made a special visit to the customers who walked in. Even in India, the fan frenzy around this character from Marvel’s Cinematic Universe is well-known.
The movie stars Tom Holland as teenage Spider-Man, while Michael Keaton plays the villain Vulture. Directed by Jon Watts the movie will release in India on July 7 in English, Hindi, Tamil and Telugu.


Judwaa 2: Varun, Taapsee & Jacqueline announced a new contest for real life twins, watch video

                                         The makers of “Judwaa 2″ have embarked on a very unique        
                                                     idea of launching the trailer of “Judwaa 2″.




Film’s leading star Varun Dhawan along with his co-stars Jacqueline Fernandez and Taapsee Pannu have started their journey to search for real life twins. The stars want their fans to share videos with them and as a prize, they get to be part of Judwaa 2’s trailer launch, which will release next month.

Varun shared a video on Instagram in which along with Taapsee and Jacqueline, the trio reveal about the contest. He caption the video as “If your a twin, you can win. The #HuntForJudwaas contest begins now.

Bhoomi: Aditi Rao Hydari shares an adorable picture with on-screen father Sanjay Dutt!

Look what I found! Happy times with the big friendly giant

In an interview, Aditi expressed that she is a big fan of Sanjay Dutt. She said, “I am a really big fan of Ranbir and he has gone completely into the mannerism of the character. In fact, I even met him on set because our shoot locations were in close proximity. I saw Sanju sir as I was shooting with him then I saw Ranbir and thought to myself what is this happening to me, so it was amazing and I think it is going to be epic.”

Directed by Omung Kumar, the film would release on September 22.
For More Latest Showbiz Update Subscribe MvD Films.


Rajinikanth heads to US for routine medical check-up!

Superstar Rajinikanth has left for the US for a medical                           check-up, a source said.







“Rajini sir left to the US with his daughter Aishwarya last night (Wednesday). He has gone for a regular medical check-up. They will be back in mid-July,” a source close to the actor told IANS.