ممبئی: معروف بالی ووڈ داکارہ تبو نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ اداکار اجے دیوگن کو قرار دے دیا۔ کہتی ہیں اجے کی وجہ سے آج تک سنگل ہوں اور شادی نہیں ہو پائی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی اخبار کو انٹرویو میں 45 سالہ اداکارہ نے اپنی شادی اب تک نہ ہونے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔ تبو کے مطابق جب میں نوجوان تھی تو اجے دیوگن اور میرے ایک كزن مجھ پر گہری نظر رکھتے تھے۔ اجے میرے کزن سمیر کے پڑوسی تھے اور دونوں میں بہت اچھی دوستی تھی، اگرکوئی لڑکا مجھ سے بات چیت کرتا نظر آتا تھا تو یہ اسے مارنے کی دھمکیاں دینے لگتے تھے۔ آج اگر میں سنگل ہوں تو اس کی وجہ اجے دیوگن کی غنڈہ گردی ہے۔
انٹرویو میں تبو نے مزید کہا کہ اجےمیرا بہت خیال رکھتے ہیں لیکن اب وہ میرے لیےدولہا تلاش کریں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ کاجول کے ساتھ شادی کرنے والے اجے دیوگن اور تبو کی پہلی فلم ’’وجے پتھ ‘‘ تھی۔ 1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو نغمہ ’’رک رک رک، ارے بابا رک‘‘ اس زمانے میں بے حد مشہور ہوا تھا۔
اس جوڑی نے وجے پتھ کے بعد 2015 میں فلم ’’دریشام ‘‘میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اب ’’گول مال 4‘‘ میں دونوں پھر ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
تبو نے مزید کہا کہ طویل عرصے سے میں ہلکی پھلکی فلمیں کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میری ماں رونے دھونے والی فلموں سے تنگ آ چکی ہیں۔ بہت سے لوگ کہتےہیں کہ مجھے ’’بیوی نمبر ون‘‘ اور ’’ہیرا پھیری‘‘جیسی فلمیں کرنی چاہئیں۔
No comments:
Post a Comment