ملتان : سانحہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے کے بعد آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونیوالے مزید 5 افراد دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 189 تک پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ میں جھلس کر زخمی ہونے والے مزید 5 افراد دوران علاج چل بسے، مرنے والوں میں 24 سالہ محمد شہزاد ولد عتیق حسین، 7 سالہ آصف ولد فیاض اور 19 سالہ راشد ولد کریم بخش نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ میں زیر علاج تھے۔
ذرائع کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑنے والے افراد کی تعداد 30 ہوگئی جبکہ حادثہ میں مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 189 ہوگئی ہے۔
نشتر اسپتال برن یونٹ میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے 64 افراد علاج کیلئے لائے گئے
تھے جن میں سے 39 افراد دم توڑ چکے ہیں جبکہ 25 افراد اب بھی زیرعلاج ہیں۔
نشتر اسپتال برن یونٹ میں دم توڑنے والے افراد کی نعشیں تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقہ احمد پور شرقیہ روانہ کردی گئی ہیں۔
No comments:
Post a Comment