Thursday, 29 June 2017

ایکشن، رومانویت سے بھرپور فلم مہرانساء وی لب یو نمائش کیلئے پیش

کراچی : ایکشن اور رومانویت سے بھر پور پاکستانی فلم مہر انساء وی لب یو نمائش کے پیش کردی گئی ۔
پاکستانی فلم مہر انساء وی لب یو کا پریمئیر کراچی کے نیوپلکس سنیما میں منعقد کیا گیا جہاں فلم کی کاسٹ اور شوبز ستاروں کی موجودگی نے فلم کے پریمئیر کو چار چاند لگا دیئے۔ فلم رونگ نمبر کے بعد ہدایتکار یاسر نواز اور اداکار دانش تیمور کے اشتراک سے بننے والی یہ دوسری فلم ہے، فلم میں مرکزی کردار دانش تیمور اور فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ ثنا جاوید نے نبھایا ہے


یہ فلم رومانوی کامیڈی کہانی پر مبنی ہے،کہانی کے ابتداء میں مزاح کا تڑکا لگایا گیا، فلم کے گانوں میں بالی فلموں کی جھلک بھی دیکھائی دی گئی، فلم کے گانوں کی عکس بندی رومانوی انداز میں برفیلے پہاڑوں پر کی گئی جس نے بالی ووڈ فلموں کی یاد تازہ کردی، گانوں کی شاعری بھی لاجواب تھی جس کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ  فلم کے گانے بھارت کے مشہور شاعر گلزار نے لکھے ہیں انہوں نے پہلی بار پاکستانی فلم شاعری کی ہے


دانش تمیور (علی ) کا کردار ایک ایسے پاکستانی کا دیکھایا گیا ہے جو کئی سالوں بعد چین سے وطن واپس آتا ہے اور اپنی بچپن کی محبت کو پانے کا خواہش مند ہوتا ہےساتھ  شہر کے شور شرابے کو پرسکون فضاء میں تبدیل کرنے کی بات کرتا ہے، فلم میں دانش تیمور کا جذباتی انداز بھی دیکھایا گیا، فلم میں اداکار جاوید شیخ کو علی والد کے کردار میں دیکھایا گیا جو اپنے بیٹے کی جدوجہد میں ہر لمحہ اسکے ساتھ کھڑا رہتا ہے

اداکارہ ثناء جاوید کا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جو شمالی علاقے کے دلفریب ، دلکش اور پُرسکون فضاء میں رہنے والی شرمیلی لڑکی کا ہے جو کراچی شہر کے شور شرابے، گندگی اور ہنگامے کے باعث خوفزدہ رہنے لگتی ہے اور ذہنی دباؤ کے شکار ہوجاتی ہے جس کے باعث نئے جوڑے کو اولاد کی پیدائش میں مشکلات کو سامنا ہوتا ہے ، اہلیہ کے ذہنی سکون کی خاطر علی اپنے محلے میں تبدیلی کے لیے آواز بلند کرتا ہے جس میں محلے کے رہنے والے افراد بھرپور انداز میں اسکا ساتھ دیتے ہیں۔

فلم میں ایک ایسا سیاسی کردار بھی دیکھایا گیا جو کرپشن اور اپنے سیاسی اثرو رسوخ کے
 خاطر علی اور مہر انساء کے فلیٹ کو کوڑیوں کے دام خریدنے کیلئے مقامی غنڈوں کی مدد لیتا ہے۔
فلم کا سب اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں پرانی روایت کو توڑ نوجوان نسل کی جانب سے تبدیلی ، ماحول کو صاف اور پُرسکون بنانے کی بات گئی جبکہ فلم میں شاندار سیٹ بھی بنایا گیا جس میں پورا محلہ ایک سیٹ بنایا گی

No comments:

Post a Comment