ممبئی:
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے تو پوری دنیا ہی واقف ہے لیکن بہت کم لوگ ان کی بڑی بہنشہناز لالا رخ سے واقف ہیں جو اپنی بیماری کی وجہ سے بہت کم منظر عام پر آتی ہیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان آئے دن خبروں کی زینت بنےرہتے ہیں اور ان کے مداح نہ صرف انہیں بحیثٰت اداکار جانتے ہیں بلکہ کرکٹ سے ان کی دلچسپی اور آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی مالک کی حیثیت سے بھی وہ زیر بحث رہتے ہیں، یہی نہیں کنگ خان کی شہرت کی وجہ سے ان کی بیوی اور تینوں بچے بھی دنیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں تاہم بہت کم لوگ ان کی بہن شہناز لالا رخ سے واقف ہیں۔
شہناز لالہ رخ خان اپنے بھائی کنگ خان سے 6 سال بڑی ہیں اور وہ انہیں کے ساتھ رہتی ہیں مگر وہمیڈیا سمیت ہر قسم کے ایونٹس سے دور رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں کوئی نہیں جانتا جب کہ ان کے منظر عام پر نہ آنے کی وجہ ان کی بیماری بھی ہے جس سے وہ والد کے وفات کے بعد سے پیچھا چھڑانے میں ناکام رہی ہیں۔ کنگ خان کے والد کے انتقال ہوتے ہی شہناز صدمے سے دوچار ہوگئی تھی جس سے وہ اب تک نہیں سنبھل سکی ہیں۔
اپنے انٹریوز میں شاہ رخ خان یہ بات واضح کرچکے ہیں والد کے انتقال کے وقت شہناز گھر پر نہیں تھی اس لیے وہ اس بات سے لاعلم تھی لیکن جیسے ہی وہ گھر آئیں اور والد کی لاش دیکھی تو انہیں ایک گہرا صدمہ لگا جس سے وہ ذہنی توازن کھو بیٹھی اور آج تک اس سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکی جب کہ وہ انہیں کئی بار علاج کے لیے بیرون ملک بھی لے جاچکے ہیں۔
No comments:
Post a Comment